
سلامتی کونسل میں پاکستان کی بڑی کامیابی
اقوام متحدہ کی سلامتی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پاکستان کی سفارتکاری کام کرگئی، بھارت کو سلامتی کونسل میں منہ کی کھانی پڑی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کے خلاف کسی طرح کی بھی الزام تراشی سے گریز کیا گیا ہے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اعلامیے میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں تعاون کریں،کونسل کے ارکان نے واقعےکے ذمہ داران کے احتساب کرنے پر بھی زور دیا ہے۔







