سفارتی تعلقات مضبوط: لندن میں فلسطین کا نیا سفارت خانہ کھل گیا

0
104
سفارتی تعلقات مضبوط: لندن میں فلسطین کا نیا سفارت خانہ کھل گیا

لندن میں فلسطین کا سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔
فلسطینی سفیر حسام زملوط نے کہا کہ لندن میں سفارت خانہ کھلنا ایک تاریخی لمحہ ہے اور یہ فلسطینی شناخت، عالمی سطح پر پہچان اور خودمختاری کی علامت ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ فلسطینی مشن کی موجودہ عمارت کو اپ گریڈ کر کے سفارت خانہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے کچھ نقاب پوش افراد نے اسرائیلی پرچم لہرا کر عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

Leave a reply