سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ

سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ
پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا چیمپئنز کو دس وکٹوں سے ہرا دیا، اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے 74 رنز کا ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، اس سے پہلے میچ کے آغاز میں پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلین چیمپئنز سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے سبب 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سابق پاکستانی سپنر نے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں، پاکستان بولرز کی بولنگ کے آگے آسٹریلوی بیٹرز بے بس نظر آئے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلیں گئی، سوائے بین ڈک کے کوئی بھی آسٹریلوی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔









