
معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر کسی غیر ملکی شخص سے شادی کرنا پسند کریں گی۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں “پاکستانی مردوں کی اکثریت بے وفا ہے” جبکہ دیگر ممالک کے مردوں میں یہ رجحان نسبتاً کم پایا جاتا ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ وہ محبت اور ہم آہنگی پر مبنی “لو پلس ارینج میرج” کی حامی ہیں، اور ارینج میرج کو ذاتی طور پر ڈراؤنا تصور کرتی ہیں۔
سعیدہ امتیاز کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے بہن بھائی نیویارک میں مقیم ہیں جہاں مردوں کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت نہیں، جو اُن کے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ذاتی مشاہدات اور کہانیوں نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ خواتین کو شادی شدہ مردوں سے تعلقات قائم کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ کسی اور کا گھر برباد نہ ہو۔
اداکارہ نے اس موقع پر یہ بھی انکشاف کیا کہ اگر کوئی شادی شدہ مرد انہیں پیغامات بھیجے تو وہ فوراً اس کا جواب سختی سے دیتی ہیں اور یہاں تک کہ میسیجز کے اسکرین شاٹس ان کی بیوی کو بھیجنے کی تنبیہ کرتی ہیں، جس کے بعد ایسے افراد پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔









