سعودی وزارت حج و عمرہ نےپھر وارننگ جاری کردی

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھر وارننگ جاری کی ہے کہ بیرون ملک سے حج ویزے پر آنے والوں کو ہی حج کرنے کی اجازت ہے، کسی اور قسم کے ویزے پر آنے والے حج نہیں کر سکتے۔
وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وضاحت کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ کسی بھی ویزے پر مملکت آتے ہیں، بشمول عمرہ، نجی زیارت،ٹرانزٹ یا سیاحت، تجارتی سفر، انہیں حج کرنے کی اجازت نہیں ہے ،حج ویزا یا اجازت نامے کے بغیر مکہ جانا غیر قانونی ہے جس کی سزا قید اور جرمانہ ہے۔









