سعودی فٹبال اسٹار فہد المولد کا اسپتال میں علاج جاری

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات کی دبئی پولیس جنرل کمانڈ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ “سعودی فٹ بال اسٹار فہد المولد دبئی میں مختصر قیام کے دوران اپنے دوسری منزل کے گھر کی بالکونی سے گرے اور حادثے کا شکار ہو گئے۔”
ایمریٹس الیوم کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سعودی کھلاڑی با لکونی میں تھے۔’
فہد المولد دبئی کےہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جہاں طبی ٹیم انکو ضروری طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔
دبئی پولیس کی جنرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ’واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے گا‘۔









