سعودی عرب : 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

0
575
سعودی عرب : 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں رواں سال پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سزا پانے والے افراد میں پاکستان، یمن،فلپائن کےشہری شامل ہیں۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے اعداد و شمار کیمطابق 2024 میں اب تک پھانسی پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 101 ہے۔

اس سال پھانسی پانے والے غیر ملکیوں میں 21 کا پاکستان، 20 کا یمن، 14 کا شام، 10 کا نائجیریا، نو کا مصر، آٹھ کا اردن اور سات کا ایتھوپیا سے تعلق ہے۔

سوڈان، بھارت ، افغانستان سے بھی 3،3 اور سری لنکا، اریٹیریا اور فلپائن سے1،1 تھا۔

Leave a reply