
ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی قطر میں میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی فیڈریشن نے بھی ٹیم کو میچ کے لیے مدعو کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے قطر میں پاکستان کے خلاف خواتین کا فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی سعودی عرب کے ساتھ میچ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے تمام اخراجات سعودی فٹبال فیڈریشن نے اٹھانے کی ذمہ داری لی ہے جب کہ دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ قطر میں ہوگا۔








