سعودی عرب کو عالمی آڈٹ تنظیم کی سربراہی مل گئی

0
87
سعودی عرب کو عالمی آڈٹ تنظیم کی سربراہی مل گئی

سعودی عرب کو بین الاقوامی ادارہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کی قیادت 2031 سے 2033 تک کے لیے سونپ دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 25ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں دنیا کے 195 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی جنرل کورٹ آف آڈٹ کے صدر ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے کی۔ نئے عہدے کے تحت سعودی عرب 2031 میں دارالحکومت ریاض میں تنظیم کے رکن ممالک کے نمائندوں کی میزبانی کرے گا۔

ڈاکٹر حسام العنقری نے کہا کہ یہ ذمہ داری سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور بین الاقوامی اداروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت اپنی سربراہی کے دوران تنظیم کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے کام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی سعودی قیادت کی حمایت اور ادارہ جاتی مضبوطی کی عکاس ہے، جس سے مملکت کی گورننس اور شفافیت کے عالمی معیار کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a reply