سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں کویتی گرفتار

0
183

ہاٹ لائن نیوز : کویتی فورسز نے ایک شہری کو کالعدم تنظیم کو دعوت دینے اور سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے پر حراست میں لے لیا ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ زیر حراست کویتی شہری نے انٹرنیٹ پر کالعدم تنظیم کا مواد اپ لوڈ کیا جو ملکی مفادات کے خلاف تھا۔

استغاثہ کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے اس تنظیم کے نظریات کو عام کرنے کے لیے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا۔

گرفتار شخص کے بارے میں مزید کہا گیا کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص نے اپنی تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔

استغاثہ کی تحویل میں لیے گئے شخص کو اس کے خلاف لگائے گئے الزامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply