سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جائے گی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جائے گی
سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کر رہے ہیں، 15 لاکھ سے زائد حجاج کرام نے مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاری، رمی کے لیے کنکریاں جمع کیں اور نماز فجر کے بعد شیطان کو 7 کنکریاں ماریں۔







