سعودی عرب : آج رمضان المبارک کا چانددیکھاجائیگا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چانددیکھاجائیگا ۔
ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں پہلا روزہ پیر 11 مارچ کو ہوگا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے والے شخص کو قریبی عدالت میں گواہی دینی چاہیے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ سعودی عرب میں یکم رمضان (کل) پیر 11 مارچ کو ہو گا، اس لحاظ سے عیدالفطر 10 یا 11 اپریل کو ہو سکتی ہے۔








