سعودی اور چینی کمپنیوں کیساتھ معاہدوں کی توثیق کا امکان

0
143
سعودی اور چینی کمپنیوں کیساتھ معاہدوں کی توثیق کا امکان

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی کابینہ کے آج کے خصوصی اجلاس میں سعودی اور چینی کمپنیوں کیساتھ معاہدوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے، کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کیساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کی منظوری دی جائیگی۔ کابینہ کے اجلاس میں سعودی اور چینی کمپنیوں کیساتھ معاہدوں کی توثیق کا بھی امکان ہے ۔

Leave a reply