سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

0
43
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

لاہور کی عدالت میں آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت کے دوران سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے مقدمے کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران ملزمان نے فردِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے گواہوں کو 23 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سعد الرحمان اور دیگر کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ڈکی بھائی کو 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر جوئے کی ایپس کی پروموشن کرنے کا الزام ہے۔

Leave a reply