
ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کا لباس جل گیاتھا اورانہوں نے اپنی شادی کے دن کسی اور کا لباس پہنا تھا۔
سعدیہ امام نے نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی شادی کے واقعات بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے میں بوتیک کاکام کرتی تھی۔ میری شادی کا جوڑا وہاں تیار ہورہا تھا کہ اچانک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس واقعے میں میرے عروسی لباس سمیت پوری فیکٹری جل گئی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے عروسی لباس کے جلنے کا غم تھا۔ کیونکہ وہ میری ماں کا پسندیدہ رنگ تھا۔ مجھے یاد آیا کہ میں نے اپنی ایک گاہک کے لیے ایسا ہی جوڑا بنایا تھا۔ میں نے اس گاہک سے جوڑے کی تصویر مانگی اور اس نے دل کھول کر مجھے اپنا لباس پہننے کی پیشکش کی کیونکہ اس کی شادی کی تاریخ میرے بعد تھی، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔
سعدیہ امام کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس لڑکی کا جوڑا اپنی شادی پر پہنا تھا اور بعد میں اس لڑکی کےلیےاس سے ملتا جلتا جوڑا بنایا تھا۔








