
سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق، ڈی ایس ڈی سلوا نے اپنے کیریئر کے دوران 12 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔
وہ سن 1982 میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کے رکن بھی تھے۔
مزید برآں، ڈی ایس ڈی سلوا 2009 سے 2011 تک سری لنکا کرکٹ کے عبوری انتظامی بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داری بھی انجام دے چکے ہیں








