سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز، فرحان نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار سنگِ میل عبور کر لیا اور ایک ہی کیلنڈر سال میں 100 چھکے مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
راولپنڈی میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جبکہ پاکستان نے یہ ہدف 16ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔ اسی دوران وہ سال میں 100 چھکے پورے کرکے ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہے۔
سہ ملکی سیریز میں پاکستان اپنا اگلا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔









