سرکاری کالجوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

0
235
سرکاری کالجوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے سرکاری کالجوں میں سیکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی جی کالجز کیجانب سے سرکاری کالجوں کےپرنسپلزکو سی سی ٹی وی کیمرےلگانے کامراسلہ جاری کردیا گیا۔ مراسلہ میں سیکیورٹی خدشات اور چوری کے واقعات پرتشویش کااظہارکیاگیا۔

محکمہ کالجزنے ہدایت کی کہ تمام کالجزکے باہر اور گیٹس پرکیمرےلگائےجائیں اور سٹاف کی فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنانےکیلیے اقدامات کیےجائیں، کالجز کی باؤنڈری، اندرونی اور بیرونی حصوں پر بھی کیمرے نصب کیے جائیں۔

Leave a reply