
ہاٹ لائن نیوز : ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیرمحل میں شہریوں نے حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل دینے کا وعدہ کرکے عوام سے بھتہ وصول کرنے والے دو افراد محمد تحسین ، شاہد اقبال کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں افراد نے سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کیے اور بینک آف پنجاب سے درخواست فارم تقسیم کیے، فی فارم 300 روپے وصول کیے گئے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ملزمان شہری اور دیہی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی دنوں سے دھوکہ دہی کا ارتکاب کر رہے تھے۔








