
ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کے کیس میں ایف آئی اے نے اسپتال کے 3 ملازمین سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے تین ملازمین سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان ہسپتال میں جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد کر لی گئیں۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عماد پشاور ڈگری گارڈن کے نجی ہسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر ملازم تھا جو تمام سرکاری ادویات پرائیویٹ فارمیسیوں کو فروخت کرتا تھا۔








