
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی یوم عاشور پرپڑھی ہوئی “منقبت” نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ یہ ویڈیو سابق کپتان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی ہے۔
سرفراز نے اہل بیت سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرنیکے لیے “نہ پوچھئیے کے کیا حسین ہے” کی تلاوت کی۔
سرفراز احمد کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ شائقین انکی آواز میں پڑھی گئی ’’منقبت‘‘ کو بے حد پسند کر رہے ہیں جس میں سابق کپتان کا واقعہ کربلا اور حضرت امام حسینؓ سے گہرا تعلق محسوس کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے مداحوں نے انکی ثقافتی حساسیت اور روحانی احترام کو بھی سراہا ہے۔









