سرسوں کے تیل سے مچھروں کو بھگائیں

0
182
سرسوں کے تیل سے مچھروں کو بھگائیں

ہاٹ لائن نیوز: لیموں اور سرسوں کا تیل مچھروں سے محفوظ رہنے کے لیےمفید ہے۔ ایک لیموں کو آدھا کاٹ لیں اور چھری کی مدد سے گودا نکال لیں۔ جب پیالے کیطرح ہو جائے تو اس میں سرسوں کا تیل، ایک لونگ اور کافور ڈال کر اس میں روئی کی بتی ڈال کر جلائیں۔ اسکی خوشبو مچھروں کو گھر سے دور رکھنے میں مدد دیگی۔

سرسوں کے تیل اور کافور کا استعمال بھی مچھروں کو بھگانے کیلیے اچھا ہے۔ اسے سب سے محفوظ اور آسان گھریلو علاج کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ کافور کو کچل کر پاؤڈر کی شکل میں پیس لیں اور پھر سرسوں کے تیل میں اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس تیل کو ایک دیگچی میں ڈالیں اور اس میں روئی کی بتی ڈال کر ہلائیں۔ کافور کے تیل کی یہ مہک مچھروں کو بھی دور رکھے گی اور گھر کو بھی مہکائے گی۔

Leave a reply