
سردیوں میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ کیڑے مکوڑے کم ہو جاتے ہیں، مگر حقیقت میں کاکروچز گرم جگہوں کی تلاش میں گھروں اور دفاتر کے کچن میں داخل ہو جاتے ہیں۔ نمی والے بیسمنٹ، لیک پائپ اور بھاپ والے باتھ رومز بھی ان کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صفائی اور کھانے کی مناسب حفاظت سردیوں میں کاکروچز کے حملوں کو کم کر سکتی ہے۔ چند مؤثر طریقے درج ذیل ہیں:
دیواروں اور سنک کے اردگرد دراڑیں بند کریں۔
سنک اور گیلا کپڑا رات کو خشک رکھیں۔
تیز خوشبو والی جڑی بوٹیاں جیسے لونگ یا تیز پات استعمال کریں۔
الماریوں اور شیلف کو سرکے سے صاف کریں۔
کھانے کو ایئر ٹائٹ کنٹینرز میں محفوظ کریں اور کرمز فوراً صاف کریں۔
ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کریں اور پانی کے رساؤ یا لیکج کی فوری مرمت کریں۔ اگر دن کے وقت بھی کاکروچ نظر آئیں یا انڈے دکھائی دیں تو پیشہ ور پیسٹ کنٹرول سے رابطہ کریں۔
صفائی، خشک ماحول اور کھانے کی حفاظت سے سردیوں میں بھی کاکروچز سے محفوظ رہنا ممکن ہے۔









