سب سے کم عمر حاجی مکہ مکرمہ میں انتقال کر گیا

0
455
سب سے کم عمر حاجی مکہ مکرمہ میں انتقال کر گیا

ہاٹ لائن نیوز : ایک کم عمر عازم حج کے انتقال کی خبر نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔

حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا مصری چھوٹا بچہ یحییٰ محمد انتقال کر گیا، حج سیزن کے دوران انتقال کرنے والا پہلا چھوٹا بچہ بن گیا۔

یحی اپنی والدہ کے ساتھ حج کی نیت سے آیا تھا۔ گزشتہ دنوں یحییٰ کی عرب سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس میں یحییٰ نے ماں کی گود میں اہرام باندھے ہوئے تھے جب کہ معصوم بچے کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق یحییٰ مکہ مکرمہ میں ایک عمارت کی چھت سے گرا اور جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ ننھے بچے کو نماز جنازہ کے بعد مکہ مکرمہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Leave a reply