سب سے زیادہ نمازیں ڈراموں کی کاسٹ کے دوران پڑھی جاتی ہیں

سب سے زیادہ نمازیں ڈراموں کی کاسٹ کے دوران پڑھی جاتی ہیں
مشہور اداکارہ مریم نفیس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ معاشرے میں اب بھی خواتین اور خصوصی طور پر شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کو ناپسند کیا جاتا، ان کے کام کرنے کو غلط سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ سب سے زیادہ نمازیں ڈراموں کے سیٹ پر پڑھی جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگ مل کر کھانا کھاتے ہیں، کوئی کسی کو چھوٹا یا بڑا نہیں کہتا، کوئی کسی کے کام کو کمتر نہیں سمجھتا لیکن اس کے باوجود ہم پر سوال اٹھایا جاتا ہے کہ یہ آپ کس طرح کے کام کر رہے ہیں ؟









