سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ، سلمان اکرم

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم سب کیساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔
پشاور میں نجی نیوز چینل کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سے استعفیٰ مانگنے کی خبریں سراسرغلط ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ہم سب کیساتھ بات کرنے کو تیار ہیں، مذاکرات ممکن ہیں اور مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔








