سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل پبلک سروس کمیشن کے تحت

0
273

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے فیصلہ کیا ہے کہ سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سب رجسٹرار کا عہدہ گریڈ 15 کا ہے، یہ ایک اہم عہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ذریعے سب رجسٹرار بھرتی کرنے سے اداروں میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار ملکیت کا اندراج کرتا ہے، کرپشن اسی وقت ممکن ہے جب بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں۔

مقبول باقر نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے محکمہ ریونیو کو ڈیجیٹلائز کیا ہے، محکمہ ریونیو میں اصلاحات لائی جارہی ہیں جس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

Leave a reply