سانحہ گل پلازہ: سعودی عرب، امریکا اور چین کا اظہارِ افسوس

0
63
سانحہ گل پلازہ: سعودی عرب، امریکا اور چین کا اظہارِ افسوس

گل پلازہ سانحے پر سعودی عرب، امریکا اور چین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی قونصل خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے، جبکہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی جرات اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا ہے۔
چینی قونصلیٹ جنرل نے بھی گل پلازہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 17 لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔
فائر آفیسر کے مطابق عمارت کے تہہ خانے کے اوپن ایریا کی مکمل تلاشی لے لی گئی ہے جہاں سے کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی، تاہم تہہ خانے کا دباہوا حصہ ابھی سرچ کیا جانا باقی ہے۔ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کو کلیئر قرار دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی نے باضابطہ طور پر اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave a reply