
ہاٹ لائن نیوز : انسداددھشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ٹرائل کی مزید کاروائی 15 مارچ تک ملتوی کردی ہے، عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرنے کیلیے طلب کر لیا ،پولیس کیجانب سے درج مقدمہ میں گواہان کو طلب کیاگیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک نے استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے ، پولیس اہکاروں سمیت دیگر بر ضمانت ملزمان حاضری کیلیے پیش ہوئے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں
انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاویدچدھڑنے سماعت کی ،۔پاکستان عوامی تحریک کیجانب سے چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے،پولیس افسران کی جانب سے برھان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔








