سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں گواہان طلب

0
318
سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں گواہان طلب

ہاٹ لائن نیوز : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے آئیندہ سماعت پر طلب کر لیا،پولیس اہکاروں سمیت دیگر بر ضمانت ملزمان حاضری کے لیے پیش ہوئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزمان نامزد ہیں۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اس کیس کی سماعت کی۔

پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پولیس افسران کی جانب سے برھان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزمان نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں۔سابق ایس پی عمر ورک،سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزمان پہلے ہی اس کیس سے بری ہو چکے ہیں۔

Leave a reply