
ہاٹ لائن نیوز : سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے پراسیکیوشن کے تمام گواہوں کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے انیس اپریل کو طلب کر لیا،عوامی تحریک کے رہنما جواد حامد عدالت میں پیش ہوئے اور پولیس اہکاروں سمیت دیگر ضمانت پر ملزمان حاضری کے لیے پیش ہوئے،سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں 124 ملزمان نامزد ہیں۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، سابق ایس۔ پی عمر ورک سمیت چار ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کی ہوئی ہیں،سابق ایس ۔پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق ڈی ایس پی ابوبکر اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواست دائر کی ہوئی ہیں،سابق آئی ۔جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی۔ آئی ۔جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت پانچ ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔









