سامان سے مگرمچھ کی کھوپڑی ملنے پر ایئرپورٹ پر مسافر گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : نئی دہلی ایئرپورٹ پر سامان سے مگرمچھ کی کھوپڑی ملنے کے بعد کینیڈین شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایک 32 سالہ کینیڈین شہری کو پیر کے روز دہلی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران روکا، جس کے سامان میں کپڑوں میں لپٹے مگرمچھ کے جبڑے سے مشابہ تیز دانتوں والی کھوپڑی ملی۔
انہوں نے کہا کہ کھوپڑی کا وزن 777 گرام ہے۔ اس شخص کو بھارت کے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور کھوپڑی کو محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا تھا۔









