سارہ عمیر نے محسن طلعت سے علیحدگی کا اعتراف کر لیا

0
194
سارہ عمیر نے محسن طلعت سے علیحدگی کا اعتراف کر لیا

اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایتکار محسن طلعت سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

حالیہ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں سارہ عمیر نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور محسن طلعت کی طلاق کچھ عرصہ قبل ہوچکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی شعبے سے تعلق ہونے کے باعث ملاقاتیں رہتی تھیں جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ حالات سے کچھ فاصلے پر رہ کر سکون حاصل کر سکیں۔ ان کے مطابق شو کے دوران فون اور لوگوں سے دور رہنے سے انہیں ذہنی سکون ملا۔

سارہ عمیر کا کہنا تھا کہ اس دوران انہیں اپنی ذات کو سمجھنے اور زندگی کے اہم فیصلے کرنے میں آسانی ہوئی۔

Leave a reply