
ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سارو گنگولی نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار راج کمار راؤ انکی بائیوپک میں انکاکردار ادا کرینگے۔
گنگولی نے کہا کہ راج کمار راؤ ان کی زندگی پر بننےوالی فلم میں انکا کردار ادا کرینگے ، اور سنا جاتا ہے کہ راجکمار نے بھی اس کردار کی تیاریوں کا آغاز کیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کیمطابق ، سارہ گنگولی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس منصوبے پر کام جاری ہے لیکن فلم کو ریلیز کرنے میں ایک سال سے زیادہ کاوقت لگ سکتاہے۔