ساحر لودھی رات 2 بجےقبرستان کیوں جاتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

0
137
ساحر لودھی رات 2 بجےقبرستان کیوں جاتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

معروف پاکستانی میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک جذباتی پہلو شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر رات کے وقت، خاص طور پر 2 سے 4 بجے کے درمیان، کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ایک قبرستان جاتے ہیں۔

ساحر لودھی نے انکشاف کیا کہ اس قبرستان میں ان کے ایک قریبی دوست کی آخری آرام گاہ موجود ہے، جن سے ان کی 30 سے 32 سال کی دوستی تھی۔ اس دوست کی وفات کے بعد ساحر کو روحانی طور پر سکون اسی مقام پر جا کر ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “میں نے اپنے دوست کو خود قبر میں اتارا، ہماری بہت پرانی اور گہری دوستی تھی، اور جب ایسا کوئی ساتھی ہمیشہ کے لیے چھوڑ جائے تو اس کا درد صرف محسوس کیا جا سکتا ہے، بیان نہیں۔”

ساحر کے مطابق وہ دن بھر مصروف رہتے ہیں، اسی لیے رات کے وقت قبرستان جاتے ہیں تاکہ سکون سے دعا اور فاتحہ پڑھ سکیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بیڈروم میں اس دوست کی تصویر بھی موجود ہے، جو ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “مجھے قبرستان سے خوف نہیں آتا، وہاں تو صرف وہ لوگ ہوتے ہیں جو اس دنیا سے جا چکے ہیں۔ اصل خوف تو زندہ انسانوں سے ہے، کیونکہ نقصان وہی پہنچاتے ہیں۔”

Leave a reply