
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں سات سالہ ابان کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بچے کا قاتل اس کا پندرہ سالہ کزن نکلا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی، میں نے ابان کو کچن کے چھری سے قتل کیا۔ وہ میرے ماموں سے میری شکایت کرتا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ واردات کے بعد چاقو کو دھو کر واپس کچن میں رکھ دیا تھا ۔
پولیس کا یہ کہنا ہے کہ مقتول ابان اورملزم سفیان ایک ہی گھر میں رہاکرتےتھے ، ایک روز قبل بچے کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ یوسف پلازہ پولیس نے والد کی مدعیت میں درج کرلیاہے۔









