سابق ڈی آئی جی پولیس جنیدارشد کیخلاف کیس کھل گیاگیا

0
236
سابق ڈی آئی جی پولیس جنیدارشد کیخلاف کیس کھل گیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے سپیشل سینٹرل کورٹ میں سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ۔

ایف آئی اے سپیشل سینٹرل کورٹ نے جنید ارشد کیخلاف اثاثہ جات کیس سماعت کیلیےمنظور کرلیا ، ملزم جنید ارشد کی جانب سے مزمل عتیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔

سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے سماعت کی ، عدالت نے سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کو یکم اپریل کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل سینٹرل کورٹ صرف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت بھجوائے گئے چالان کا ٹرائل کر سکتی ہے ، یہ چالان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت نہیں آیا ، یہ کیس احتساب عدالت نے بھجوایا ہے کیا یہ عدالت اس کیس کی سماعت کر سکتی ہے ؟

وکیل مزمل عتیق نے کہا ہے کہ سپیشل سینٹرل کورٹ اس کیس کی سماعت کر سکتی ہے ۔

وکیل جنید ارشد نے کہا کہ یہ کیس پانچ سال احتساب عدالت میں چلتا رہا پراسیکیوشن کوئی گواہ پیش نہیں کر سکی ، احتساب عدالت پچاس کروڑ سے کم مالیت کا کیس نہیں سن سکتی ۔

وکیل مزمل عتیق نے کہا کہ اسی بنیاد پر دائر اختیار نہ ہونے پر کیس کو سپیشل سینٹرل کورٹ بھجوایا گیا ہے ۔

سابق ڈی آئی جی جنید ارشد پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے ، جنید ارشد کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث گیا گیا ، جنید ارشد پر اس کی سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کے والد کے کہنے پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ۔

پراسیکیوشن نےکہا کہ ملزم جنید ارشد نے والدین کے نام پر بے نامی دار جائیدادیں بنائی ہیں ۔

Leave a reply