
ہاٹ لائن نیوز : سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی۔ سی۔ بی) شہریار خان آج انتقال کر گئے،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور آج لاہور میں ان کا انتقال ہوا ہے، ان کی عمر 89 برس تھی۔
شہریار خان کی تدفین کراچی میں کی جائے گی، ان کی میت آج کراچی لے جائی جائے گی، وہ دو مرتبہ پی۔سی۔بی کے چیئرمین رہے اس کے ساتھ ساتھ وہ سابق سفارت کار اور سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔









