
ہاٹ لائن نیوز : سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی سے جبری رخصت پر ہوتے ہوئے بھی الاونس وصولی کا مقدمہ،سابق پرنسپل سیکرٹری کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا ،ان کی ٹرائل کے لیے حاضری مکمل کی گئی،عدالت نے مزید کاروائی 9 اپریل تک ملتوی کر دی ملزم رائے ممتاز کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی بھی شروع ہو گئی ہے۔
عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری رائے ممتاز کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا، سابق پرنسپل سیکرٹری رائے ممتاز نے محمد خان کو الاؤنس دیا تھا، پراسیکیوشن نے محمد خاں بھٹی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدر علی کیس کی سماعت کی ،ملزم محمد خان بھٹی 2009 سے لے کر 2018 تک جبری رخصت پر تھا،ملزم نے 10 سال کے الاؤنس غیر قانونی طور پر وصول کئے ہیں۔









