سابق وفاقی وزیر9 مئی مقدمات میں گناہ گارقرار

ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں پولیس نے گنہگار قرار دیدیاہے۔
فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی سماعت لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں کی گئی،جسمیں پولیس کےذریعہ تفتیشی رپورٹ عدالت کوپیش کی گئی۔
پولیس نے انکی رپورٹ میں 9 مئی کے 5 مقدمات میں فوادچوہدری کو گنہگار قرار دیدیا ہے۔
سماعت کے دوران ، فواد چودھری نے اپنے سینئر وکیل کی عدم موجودگی کیوجہ سے سماعت ملتوی کرنیکی درخواست کی ، جسے عدالت نےمنظورکرلیا۔









