سابق وفاقی وزیر نےاحتجاج ختم کرنےکا حل بتادیا

ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر اور اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانیوالےمحمد علی درانی کا کہنا ہے کہ حکومت کو خیبر پختونخوا میں پی ٹی ایم اور کرم کے واقعات میں مذاکرات کاجیساراستہ پی ٹی آئی کیساتھ اختیار کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم لاہور بھاگنے کے بجائے اسلام آباد میں بیٹھ کر ان حقائق کا سامنا کریں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کریں۔
محمد علی درانی نے کہاہےکہ حکومتی حلقوں میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات ہیں لہٰذا انہیں بھی ان مذاکرات میں شامل کیا جائے اور انکے ذریعے مسئلہ حل کرنیکی کوشش کیجائے۔








