سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قیدکی سزا

0
221
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قیدکی سزا

ہاٹ لائن نیوز : گلگت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رحمت شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکیورٹی اداروں کو دھمکیاں دینے اور کیس سے فرار ہونے کے مقدمے میں مجموعی طور پر 34 سال قید اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق 26 جولائی 2024 کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری، چیف الیکشن کمشنر سمیت سیکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس سٹیشن گلگت میں دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ادھر گلگت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خالد خورشید کے خلاف کیس کی کارروائی جاری ہے۔

اس دوران سابق وزیراعلیٰ روپوش رہے۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی وکیل دیا گیا جنہوں نے کیس کا بھرپور دفاع کیا۔

عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رحمت شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو مجموعی طور پر 34 سال قید اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

فاضل جج نے آئی جی پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی نادرا کو ملزم کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a reply