سابق وزیر اعظم 4 دن کے لیے نظر بند

سابق وزیر اعظم 4 دن کے لیے نظر بند
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم کو نظر بند کر دیا گیا ہے، اس بارے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور نے حکم جاری کر دیا ہے، حکم کے مطابق سابق وزیراعظم عبدالقیوم اپنے ساتھیوں کے ساتھ امن و عامہ کی صورتحال خراب کرنے کے کوشش کر رہے ہیں، اس لئے ان کو 4 دن کیلئے نظر بند کیا جا رہا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق عبدالقیوم نیازی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، وہ سنٹرل جیل میں 4 دن یا تا حکم ثانی بند رہیں گے، سابق وزیراعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی فورم پر حکم چیلنج کر سکتے ہیں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور نے اس حوالے سے سیکرٹری اسمبلی کو مکتوب بھیج دیا ہے۔









