سابق وزیر اعظم کو ضبط شدہ جائیدادیں اور اثاثے واپس کرنے کاحکم

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی نیب عدالت (احتساب عدالت) کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات واپس لےلیے ۔
احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کی جائیدادیں، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم جاری کیا۔ نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسڈیز، لینڈ کروزر اور دیگر گاڑیاں ضبط کر لی گئیں تھیں ۔
یاد رہے کہ جائیداد ضبطگی کے احکامات احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد اکتوبر 2020 ء میں دیئے گئے تھے۔








