سابق وزیر اعظم نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

0
175
سابق وزیر اعظم نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

ہاٹ لائن نیوز : عدالتی فیصلوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک ہوگئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں پارٹی سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی۔ جبکہ مرکزی قیادت کا اجلاس آج مری میں متوقع ہے۔

ڈونگا گلی میں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں دونوں کے درمیان طویل مشاورت ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کا اجلاس اتوار کو مری میں متوقع ہے۔ اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جب کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Leave a reply