
ہاٹ لائن نیوز : اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پرویز الہی اور دیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی ۔
پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کو جیل سےعدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے سماعت پر پرویز الہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کر رکھا تھا۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشدحسین بھٹہ نےکیس پر سماعت کی ، عدالت نے کیس کی سماعت 22 فروری تک کیلیےملتوی کر دی ۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم لگائی جائیگی تمام ملزمان اپنی حاضری یقینی بنائیں ، ملزم عبداللہ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔
عدالت نے ملزم کا آئندہ سماعت پر میڈیکل پیش کرنیکا حکم دے دیا۔









