سابق صدرمجرم قرار؛ 27 سال قید کی سزا

0
52

برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ژائیر بولسونارو کو ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالتی فیصلے میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ میں سے چار ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ ایک جج نے بولسونارو کو الزامات سے بری کرنے کی رائے دی۔ بولسونارو عدالتی کارروائی کے دوران ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے کیونکہ وہ پہلے ہی گھر میں نظر بند ہیں۔

سابق صدر کے وکیل نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی دوبارہ سماعت سپریم کورٹ کے 11 ججز پر مشتمل فل بینچ کے سامنے کی جائے۔

یہ فیصلہ برازیل کی سیاست میں اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply