سابق رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

0
127
سابق رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ وفات پا گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر مرحوم کے بھائی، سابق آئی جی موٹر وے اور سابق رکن قومی اسمبلی نثار احمد چیمہ سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افتخار احمد چیمہ ایک مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ افتخار احمد چیمہ کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا۔

Leave a reply