سابق بین الاقوامی کرکٹ امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے

0
102
سابق بین الاقوامی کرکٹ امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے

سابق بین الاقوامی امپائر خضر حیات لاہور میں 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے بیماری کا شکار تھے۔

خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی نمائندگی کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور بعد ازاں 1970 کی دہائی میں امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی، جبکہ وہ تین ورلڈکپ مقابلوں میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے تھے۔

امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔ پی سی بی نے خضر حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply