
ہاٹ لائن نیوز : سابق بھارتی کرکٹر نمن اوجھا کے والد کو غبن کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر کے والد ونے اوجھا ان 4 افراد میں شامل تھے جنہیں 11 سال قبل مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں بینک آف مہاراشٹر کی ایک برانچ سے 1.25 کروڑ روپے کے غبن کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 11 سال قبل ونے اوجھا بینک میں برانچ منیجر تھے۔ ان پر قید کے علاوہ 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملٹی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے منگل کو اس معاملے میں فیصلہ سنایا۔








